پاسداران انقلاب نے خطے میں موجود تمام امریکی فوجی ٹھکانوں کو تباہ کرنے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا مشرقِ وسطیٰ سے اب ایک لیٹر تیل بھی نہیں گزرنے دیا جائے گا۔
EPAPER
Updated: March 11, 2026, 2:11 PM IST | Tehran
پاسداران انقلاب نے خطے میں موجود تمام امریکی فوجی ٹھکانوں کو تباہ کرنے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا مشرقِ وسطیٰ سے اب ایک لیٹر تیل بھی نہیں گزرنے دیا جائے گا۔
پاسداران انقلاب نے خطے میں موجود تمام امریکی فوجی ٹھکانوں کو تباہ کرنے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا مشرقِ وسطیٰ سے اب ایک لیٹر تیل بھی نہیں گزرنے دیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق ایران کے پاسدارانِ انقلاب اور وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے امریکہ اور اسرائیل کے خلاف سخت ترین موقف اپناتے ہوئے خطے میں موجود تمام امریکی فوجی ٹھکانوں کو تباہ کرنے کا دعویٰ کر دیا ہے۔
پاسدارانِ انقلاب کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ جنگ کی شروعات امریکہ اور اسرائیل نے کی تھی لیکن اب اس کا خاتمہ ایران کرے گا۔ انہوں نے سخت دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ مشرقِ وسطیٰ سے اب ایک لیٹر تیل بھی نہیں گزرنے دیا جائے گا۔ ایران نے ایک نئی شرط عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ صرف ان ممالک کو آبنائے ہرمز استعمال کرنے کی اجازت دی جائے گی جو اپنے ملک سے امریکی اور اسرائیلی سفیروں کو ملک بدر کریں گے۔
دوسری جانب ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے واضح کیا ہے کہ امریکہ کے ساتھ مذاکرات کا کوئی امکان نہیں کیونکہ ماضی کا تجربہ انتہائی تلخ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دشمن نہ تو ایران کا جوہری پروگرام روک سکا ہے اور نہ ہی میزائل حملوں کو ناکام بنانے میں کامیاب ہوا ہے۔ عباس عراقچی کا مزید کہنا تھا کہ دشمن کی کارروائیوں نے عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں آسمان پر پہنچا دی ہیں، لیکن ایران اپنی خودمختاری کے لیے جوابی حملے جاری رکھے گا۔
یہ بھی پڑھئے:جنگ کا اثر: حیدرآباد کے آئی ٹی کوریڈور ہاسٹلس میں گیس کی قلت، مینومیں بڑی کٹوتی
ایران نے آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں بچھانا شروع کردیں: سی این این کا دعویٰ
امریکی خبر رساں ادارے سی این این نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں بچھانا شروع کر دیں۔ امریکی خبر رساں ادارے سی این این نے ایک تشویشناک رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے عالمی تجارت کے لیے انتہائی اہم آبی گزرگاہ آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں بچھانے کا عمل شروع کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھئے:ابراہیم کو بالی ووڈ میں اپنا راستہ خود بنانا ہوگا: سیف علی خان
سی این این کی رپورٹ میں کہا گیا کہ ان گنت مائنز بچھائی گئی ہیں، ایرانی فورسیز، خاص طور پر پاسدارانِ انقلاب، کے پاس چھوٹی کشتیوں اور جدید مائن لیئرز کی صلاحیت موجود ہے، جو مختصر وقت میں سمندر کے اندر سیکڑوں خطرناک مائنز بچھا سکتے ہیں۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ایران کے پاس نہ صرف مائنز بچھانے کی ٹیکنالوجی ہے بلکہ وہ دھماکہ خیز کشتیوں اور ساحلی میزائل بیٹریوں کے ذریعے بھی دشمن کو نشانہ بنانے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔ دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ ان گنت مائنز بچھانے کا یہ اقدام عالمی سطح پر تیل کی رسد اور تجارتی جہازوں کی نقل و حرکت کو مفلوج کر سکتا ہے، جس سے خطے میں جاری کشیدگی میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔